ضلع کرم میں 3 دن میں 80 شہری قتل صوبائی حکومت لا پتہ ہے:بلاول

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخواہ کے ضلع کُرم میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخواہ کے گورنر سے ضلع کُرم کی صورتحال پر رپورٹ طلب کی ہے۔

بلاول بھٹو کی طرف سے جاری ضلع کُرم بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے، خیبرپختونخواہ حکومت صوبے سے لاپتہ ہے۔تین دنوں میں 80 شہری قتل ہوچکے، ضلع کُرم میں لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں

انہوں نے کہا ہے کہ بدامنی کے دوران حکومت کا خاموش تماشائی بننا دہشتگردوں کا اتحادی بننے کے مترادف ہے۔امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔پی ٹی آئی حکومت شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ثابت ہوچکی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ضلع کُرم میں پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہیں۔ہلاکتوں پر دل خون کے آنسو بہا رہا ہے، خیبرپختونخواہ کو یوں بدامنی کی آگ میں جلتا نہیں دیکھ سکتے۔ضلع کُرم سمیت پورے خیبرپختونخواہ میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی

اپنا تبصرہ لکھیں