وفاقی محتسب نے حکم دیا ہے کہ نیشنل سیونگز کے 88 سیکیورٹی گارڈز کو ای او بی آئی اور سوشل سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔سیکیورٹی گارڈز کو کم از کم 32 ہزار تنخواہ نہ دیے جانے پر وفاقی محتسب کا فیصلہ سامنے آ گیا۔
وفاقی محتسب کے فیصلے کے مطابق گارڈز کی تنخواہ سے کنٹریکٹر کمپنی کا ٹیکس اور منافع بھی کاٹا جا رہا تھا۔وفاقی محتسب نے فیصلے میں کہا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کی تنخواہ سے ٹیکس یا منافع کٹوتی صحیح نہیں۔وفاقی محتسب نے نیشنل سیونگز کو حکم دیا ہے کہ 7 اگست تک عمل درآمد رپورٹ پیش کی جائے۔