قائم شاہ راشدی نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ قائم شاہ راشدی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقعے پر لیاری کے ایم این اے سردار نبیل گبول بھی موجود تھے .
پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے پیر گوٹھ سے تعلق رکھنے والے قائم شاہ راشدی پیر صاحب پگارہ کے کزن اور پیر نادر شاہ کے فرزند ہیں۔ اس موقع پر قاٸم شاہ راشدی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر رہا ہوں۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ قائم شاہ راشدی کو پارٹی میں شامل ہونے پر ویلکم کرتے ہیں امید کرتے ہیں وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا کردار ادا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ عوام کو بے روزگاری اور مھنگائی کا سامنا ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سندھ حکومت 10 نکاتی منشور پر عمل کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہیں۔
سندھ کا بجٹ عوام دوست بجٹ ہوگا جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت عوام کو رلیف فراہم کیا جائے گا۔