اجلاس میں چینی سفیر چیانگ زئے ڈونگ ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان اور چینی اور پاکستانی اعلیٰ حکام نے شرکت کی صدر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان طویل المدتی تزویراتی تعلقات ہیں پاک-چین تعلقات کو تجارت، معیشت، زراعت، عوامی روابط اور ثقافت کے شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے
انھوں نے دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا صدر نے مزید کہا کہ پاکستان سی پیک کو تزویراتی اہمیت کا حامل منصوبہ سمجھتا ہے پاکستان تمام سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہےگوادر بندرگاہ سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا، چین تک سامان کی نقل و حمل سستی ہو گی
صدر مملکت نےانسانی وسائل کو چین کی ضروریات کے مطابق ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے مشترکہ تربیتی منصوبے شروع کرنے کی تجویز پیش کی
چیئرمین چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نے صدر مملکت کو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ایجنسی کے کردار کے بارے آگاہ کیاملاقات میں لوو چاؤ ہوئی نےسیاحت اور زرعی تعاون فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا
صدر مملکت نے بشام میں چینی شہریوں پر دہشت گردانہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان چینی شہریوں ، سرمایہ کاروں کو پاکستان میں محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا
لوو چاو ہوئی نے کہا کہ دونوں ممالک کے دشمن دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ، اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گےصدرِمملکت نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیاصدر نے سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی ، خیبرپختونخوا اور سندھ میں اسکولوں کی تعمیر نو میں ایجنسی کے کردار کو سراہتے ہوئے سندھ اور بلوچستان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لیے گھروں کی تعمیر میں بھی ایجنسی کے کردار کی تعریف کی