چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ، پاکستان میں ترکیے کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاجاجے نے بھی ملاقات میں شرکت کی،صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان روڈ اور ریلوے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے دوطرفہ روڈ اور ریلوے روابط سے عوامی روابط میں اضافہ ہوگا،زمینی ٹرانسپورٹ کم قیمت ہے، دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید بڑھیں گے ، پاکستان اور ترکیے کے مابین ٹرانسپورٹ روابط سے اقتصادی تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا، پاکستان ترکیہ کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں باہمی طورپر مفید تعاون مزید گہرا کرنے کیلئے پرعزم ہے،
صدر مملکت نےادب اور شاعری کے شعبوں میں دو طرفہ ثقافتی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا
اوع امر ظاہر کیا کہ ثقافتی تبادلوں میں اضافے سے دونوں برادر ممالک مزید قریب آئیں گے ترکی پاکستان کا مخلص دوست ہے پاکستان اور ترکیے کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیاپاک- ترکیے تعلقات اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی صورت میں مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں