ایف آئی اے لاہور زون نے بجلی کے اوور بلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایکس ای این شاہ پور کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق لیسکو کے ایکس ای این راؤ کامران شوکت کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم ایکس ای این غیر قانونی چارجنگ اور اووربلنگ میں ملوث تھا۔ملزم شاہ پور سب ڈویژن میں تعینات تھا۔
ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے فروری 2024 تک صارفین کو 49 ملین یونٹس اووربلنگ کی مد میں چارج کئے۔
صارفین کو اوور بلنگ کی مد میں اربوں روپے اضافی ادا کرنا پڑے۔ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔جبکہ ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع۔
ایف آئی اے لاہور زون نے سرکاری بجلی کے کنکشن کی جانچ پڑتال کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اوور بلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے