منگل کے روز نیو ٹیک یونیورسٹی اسلام آباد میں بریفنگ دیتے ہوئے ریکٹر نیوٹیک یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز نے یونیورسٹی کی کامیابیوں اور مستقبل کی حکمت عملیوں سے زرائع ابلاغ کو آگاہ کیا
ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز نے معیاری تعلیم کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے مستقبل کے توسیعی منصوبوں کے حوالے سے ادارے کے نقطہ نظر پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ طلباء کے لیے معیاری تعلیم اور ہنر کی ترقی کی بنیادی اہمیت ہے۔ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یونیورسٹی کے طالب علم مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات میں حصہ ڈالیں۔ایک متحرک تعلیمی ماحول کی تشکیل مضبوط صنعت اور تعلیمی روابط کو فروغ دینے کے لیے بھی اہم ہے۔
ریکٹر نیوٹیک نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے یونیورسٹی کے اقدامات کے حوالے سے زرائع ابلاغ کو آگاہ کیا۔نیوٹیک میں تخلیقی جذبے کو سراہتے ہوئے ریکٹر نے نیوٹیک یونہورسٹی کی جانب سے اہم ایجادات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔جن میں ایک کم لاگت والا وینٹی لیٹر اور ایک 3D پرنٹر شامل ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کے لیے ادارے کی لگن کی مثال ہے۔
اس موقع پر اہم اعلان کرتے ہوئے ریکٹر نیوٹیک نے بتایا کہ یونیورسٹی نے ہنر مند افرادی قوت کو بیرون ممالک میں بھیجنے کا لائسنس حاصل کر لیا ہے۔جو کہ یونیورسٹی کےبین الاقوامی سطح پر ہنر مند پیشہ ور افراد کی شراکت کے کاوشوں کا ثبوت ہے۔