انتخابات کے دوران 13 حلقوں پر دھاندلی میں ملوث ہوں کمشنر راولپنڈی مستعفی

اپنی ر ٹائرمنت سے ایک ماہ قبل کمشنر راولپنڈی نے حالیہ انتخابات کے دوران 14 حلقوں پر دھاندلی کروانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔لیاقت علی چٹھہ نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنے ماتحت ریٹرننگ آفیسرز سے معذرت چاہتا ہوں۔جب میں نے انہیں کہا آپ نے غلط کام کرنا ہے تو وہ رو رہے تھے۔

کمشنر راولپنڈی نے کہا مجھ پر غلط کام کرنے کیلئے شدید دباؤ ڈالا گیا۔میں قوم سے معافی مانگتا ہوں۔‏راولپنڈی سے 13 لوگوں کا جتوایا گیا ستر ہزار لی لیڈ والوں کو شکست دی گئی۔ماتحت یہ کام نہیں کرنا چاہ رہے تھے۔مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک مین سزائے موت دی جائے،میرے ساتھ الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں۔.‏چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر دھاندلی کے اس جرم میں شریک ہیں۔70 ہزار لیڈ والے آزاد امیدواروں کو جعلی مہریں لگا کر ان کو ہرایا جس کی ساری زمہ داری لیتا ہوں۔

لیاقت علی چٹھہ نے کہا پاکستان توڑنے کے جرم میں شریک نہیں ہوسکتا۔‏آج بھی ہمارے لوگ بیٹھ کر جعلی مُہریں لگا رہے ہیں۔‏میں نے پوری قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے۔‏جو لوگ رات کو ہار رہے تھے اُن کو ہم نے صبح جتوا دیا۔‏ہم نے 14 امیدواروں کو غیر قانونی طور پر جتوایا ہے ضمیر پر بوجھ ہے۔

2 تبصرے ”انتخابات کے دوران 13 حلقوں پر دھاندلی میں ملوث ہوں کمشنر راولپنڈی مستعفی

  1. آہستہ آہستہ سب کچھ باہر نکلے گا۔ وزیر اطلاعات بول رہا ہے کہ اسکا دماغی توازن ٹھیک نہیں

اپنا تبصرہ لکھیں