ہفتہ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی راہنما شیریں رحمان نے پارٹی کا منشور زرائع ابلاغ کو جاری کیا۔پیپلزپارٹی کی نائب صدرنے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کی وجہ سے انتخابی مہم عروج پر ہے۔پیپلز پارٹی نے یہ موقف اپنایا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہیے۔
بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ہم ایک عوام دوست منشور لانچ کر رہے ہیں۔ہمارا منشور عوام کے لیے ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی۔
شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کہا طاقت کا سر چشمہ عوام ہے۔منشور میں روٹی کپڑا مکان، خارجہ پالیسی بارے نکات شامل ہیں۔دہشتگردی کےخاتمے لیے پہلے بھی اقدامات کیے اب بھی اٹھائیں گے۔منشور میں غربت، بے روزگاری کا خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات شامل ہیں۔نوجوانوں کو روزگار دینےکا پروگرام شامل ہے۔خواتین اور دیگر طبقات کو تحفظ اور روزگار فراہم کیا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے دس نکات پر مشتمل معاشی معاہدہ بھی دیا۔بلاول بھٹو نے سرمایہ کار کے بجائے غریب کو ریلیف فراہم کرنے کی بات کی۔بلاول بھٹو زرداری کسان، مزدور، غریب کی بات کر رہے ہیں۔
اسءموقع پر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاپیپلز پارٹی انتخابات سے پہلے اپنا منشور دیتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے منشور کے دس اہم نکات پہلے ہی دے دیے۔جبکہ پیپلز پارٹی آج بھی ذوالفقار علی بھٹو کا روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لیکر چل رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری غریب کی بات کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی۔عوام کے سامنے پیپلزپارٹی کی اب تک کی کارکردگی سامنے ہے۔پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آ کر عوام کو ریلیف دیا۔انشاءاللہ انتخابات میں جیت کر اقتدار میں آ کر منشور پر عملدرآمد کر کے دکھائے گی۔