نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہوں گے.انہوں نے تصدیق کی کہ انتخابات کے حوالے سے تمام مفروضے اور افواہیں ختم کر دی گئی ہیں۔سیاسی جماعتوں کے انتخابی منشور میں معیشت، خارجہ پالیسی، تعلیم اور صحت جیسے اہم معاملات شامل ہیں۔
سوموار کے روزپاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے زیراہتمام اصلاحی منشور رپورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ وفاقی وزیراطلاعات نے کہابنیادی مسائل پر بات چیت کی ضرورت ہے۔اور لوگوں میں سماجی بیداری بڑھانے چاہیۓ۔انہوں نے آبادی مییں تیزی سے اضافے کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔انہوں کہا عوام میں سماجی شعور کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔جبکہ سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری اقدار کو پروان چڑھانا ضروری ہے۔ایسے اصولوں کو فروغ دینا ملک کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے وزیراطلاعات نے کہا امید ہے کہ اجتماعی کوششیں قوم کو اس کے حقیقی مسائل کے حل کی طرف لے جائیں گی۔
پائیڈ کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق، پرو وائس چانسلر، ڈاکٹر درنایاب، ڈاکٹر احمد وقار قاسم، سینئر ریسرچ اکانومسٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مسودے میں منشور میں پاکستان کی معاشی صورتحال کا گہرا جائزہ لیا گیا ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح 24 آئی ایم ایف پروگراموں کے باوجود ملک کی معیشت استحکام کی طرف نہیں بڑھ پائی ہے۔اس رپورٹ میں معیشت کو بہتر بنانے کے لیے جدید اور حکمت عملی کی بنیاد پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اس منشور میں نوآبادیاتی دور کے باقیات کے تحت چلنے والے بیوروکریٹک نظام کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے حکومتی مداخلت معیشت کے تقریباً 64 فیصد حصے میں ہے اور ریگولیٹری لاگت جی ڈی پی کا تقریباً 45 فیصد ہے۔اس سے سرمایہ کاری اور جدت طرازی کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ منشور میں پاکستان کی سیاسی فضا کا تجزیہ کیا گیا ہے، جس میں پیٹرنیج کی بنیاد پر چلنے والی سیاست کو قرض کے چکر اور غیر موثر حکومت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر حقنے کہا کہ سیاسی ڈھانچے کی تبدیلی سے معیشی ترقی اور سماجی بہبود کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان سے باصلاحیت افراد کے چلے جانے کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ جس کا سبب فرسودہ حکومتی ڈھانچے بتائے گئے ہیں۔اس میں ملک میں جدت، کاروباری اور تحقیقی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کے لیے ایک سازگار ماحول کی تخلیق کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ منشور میں پاکستان کی نوجوان آبادی کو ملک کے مستقبل کی ترقی کا اہم جز قرار دیا گیا ہے۔ اس میں حکومت، بیوروکریسی، عدلیہ اور جمہوری ڈھانچوں میں انقلابی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔یہ منشور صرف تجزیہ نہیں بلکہ عمل کی طرف بلانے والا ایک پیغام ہے۔اس میں قوم کو 21ویں صدی کی ضروریات کے مطابق سیکھنے اور ترقی کرنے کے مسلسل سفر پر چلنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ رپورٹ کا وژن یہ ہے کہ پالیسی سازی، حکومت اور کاروباری عمل مسلسل بدلتے اور ترقی کرتے رہیں۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں، میڈیا، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کو ان اصلاحات پر قومی مکالمہ فروغ دینے کی اہمیت ضرورت ہے۔ انہوں نے پالیسی کی تبدیلی سے زیادہ سماجی اقدار میں جڑ پکڑنے والے انقلاب پر زور دیا ہے۔