ایف آئی اے اسلام آباد کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی میں وینگارڈ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد کو سیل کر دیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے وینگارڈ انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ پی این اینڈ ایم سی کی ملی بھگت سے بھاری رقوم کے عوض پیرا میڈیکل اسٹاف کو جعلی ڈگری جاری کر رہا تھا۔
جعلی ڈگری پر جعلی نرسسز مختلف اسپتالوں میں نوکریاں کر رہی ہیں ۔مزید سرچ پر کالج مُتذکّرہ سے پمز ہسپتال کا جعلی ایم او یو بھی برآمد کر لیا گیا
چھاپہ مار کاروئی کے دوراب کالج انتظامیہ کی جانب سے پیش کی جانے والی فیکلٹی لسٹ بھی فرضی نکلی ۔کالج انتظامیہ اور پی این اینڈ ایم سی کے ملوث ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مقدمے میں 25 سے زائد ملزمان نامزدکیئے گئے ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔