حافظ آباد کے دیہی علاقوں میں گیس نایاب شہریوں کا کہنا ہے کسی بھی چیز کی لوڈ شیڈنگ تو سمجھ میں آتی ہے مگر ایک چیز جو ہمیں دستیاب ہی نہیں تو اس کا ماھانہ بل کس بنیاد پر باقاعدگی سے وصول کیا جا رہا ہے مہنگائی کے طوفان میں جہاں شہریوں کے لیے یوٹیلی بھاری بلوں کی ادائیگی بہت مشکل ہو چکی ہے وہاں لوگ گیس سلنڈر بھروائیں لکڑی خریدیں اور ساتھ میں اس گیس کا بل بھی ادا کریں جوکہ 24 گھنٹوں میں ایک منٹ بھی دستیاب نہیں یہ ہم پر ظلم ہے دوسری جانب اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ عوام خود بھی اپنے اوپر ہونے والے اس ظلم پر خاموش رہنے کی ذمہ دار ہے جو سالوں سے گیس بل ادا کر رہے ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں سال کے دو تین ماہ میں گیس میسر ہوتی ہے۔