ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی سابق سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو گرفتار کر لیا گیا.ملزم شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر سی ای او کی تعیناتی حاصل کی.ملازمت کے حصول کے لئے ملزم کی جانب سے پیش کردہ پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی نکلی.ملزم سال 2018 اور 2019 کے دوران بطور سی ای او ڈریپ تعینات رہا۔
ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا.ایس ایچ او اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کاشف ریاض نے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.
زرائع کے مطابق اختر حسین کو ماضی میں اربوں روپے کی بدعنوانی کے الزامات کا بھی سامنا رہا ہے۔جبکہ کچھ زرائع کے مطابق ملزم نے ماضی میں نیب کی تفتیش کے دواران ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے زریعے خود کو مردہ بھی ظاہر کیا تھا۔