سوات : خیبر پختونخواہ (کے پی) کے مختلف علاقوں میں ریکٹر اسکیل پر 5.1 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) نے تصدیق کی ہے کہ سوات، لوئر دیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، مردان، مہمند اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کے پہاڑی سلسلے کوہ ہندوکش میں تھا۔