بلوچستان تربت ڈی سی کیچ ریٹائرڈ میجر بشیر احمد بڑیچ کی ہنگامی پریس بریفنگ؛
آج صبح انتہائی افسوسناک اور ناخواشگوار واقع پیش آیا اسسٹنٹ کمشنر تُمپ حنیف نورزئی کو آج صبح مسلح افراد نے انکو راستے سے اٹھا لیا۔اسسٹنٹ کمشنر تمپ اپنے فیملی کے ساتھ عید کی چھٹیوں پر جارہے تھے۔یہ واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب تگران آباد کے علاقے میں پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بلوچی روایات کے برخلاف اقدام ہے،کہ خواتین کا خیال نہیں رکھا گیا۔ان کی مسز کے سامنے انہیں اٹھایا اور گارڈاورڈرائیور کے ہمراہ ان کی اہلیہ کو ویرانے میں چھوڑ دیا۔