اطاعت نبی اور حب رسول قرآن و حدیث سے ثابت شدہ ہے ،مقابلہ نعت خوانی کے شرکا کا اظہار خیال

پاکستان یوتھ لیگ کے زیر اہتمام مقابلہ نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں واہ کینٹ، ٹیکسلا اور حسن ابدال سے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی نوجوان نسل میں اپنی قومی ودینی روایات کے احیا کی غرض سے گذشتہ پچاس برس سے سرگرم عمل پاکستان یوتھ لیگ والنٹئیر فورم نے حسب روایت ربیع الاول کی مناسبت سے طلبہ کے لیے مقابلہ نعت خوانی کا اہتمام کیا
صاحب صدر متعدد نعتیہ مجموعوں کے خالق معروف نعت گو شاعر سعادت حسن آس تھے مہمان خصوصی کے فرائض السید ہسپتال احاطہ ٹیکسلا کے منیجنگ ڈائریکٹر، صدر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز ڈاکٹر سید اسد علی نے ادا کیے مہمان اعزاز ڈائریکٹر مینجمنٹ پی وائے ایل سید تقی حسین شاہ تھےمنصفین میں محراب حبیب چشتی، صدام فدا اور ایمن افتخار شامل تھے نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری پی وائے ایل صاحب زادی تمکنت رؤف امیر نے ادا کیے طلبا اور طالبات کے الگ الگ مقابلے منعقد کیے گئے طالبات میں اول انعام نور الہدی،دوم حجاب فاطمہ، سوم سیدہ ماہ نور اور حوصلہ افزائی کا انعام مناہل جمیل نے حاصل کیا جب کہ طلبا اول انعام محمد حسیب،دوم اذان علی ،سوم محمد روشان اور انعام حوصلہ افزائی محمد حماد نے حاصل کیا پاکستان یوتھ لیگ کی ٹیم میں چیئرمین عابد حسین، چیف آرگنائزر عفت رؤف، سید تقی حسین شاہ، عتیق الرحمن چغتائی، فاخرہ نوید، راجا ارشد کیانی، شہزادہ خرم خان اور حافظ علی رضا تقریب میں شامل ہوئے منتظمین جانب سے انعام یافتہ بچوں کو خوبصورت ٹرافیاں، تعریفی اسناد اور نعتیہ شاعری کی کتب دی گئیں جب کہ دیگر شرکا میں شرکت کی اسناد تقسیم کی گئیں منصفین کرام کے لیے نعتیہ شاعری کی کتب مختص کی گئیں جب کہ صاحب صدر اور مہمان خصوصی کو پاکستان یوتھ لیگ کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں

اپنا تبصرہ لکھیں