دنیا بھر کی طرح جنوبی کوریاکے شہر انچن میں بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ دعوت اسلامی کے تحت انچن میں جلوس میلاد اور اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔جس کے بہترین انتظامات کوریا میں دعوت اسلامی کے امیر مولانا فراز علی صدیقی عطاری المدنی کی ٹیم سرانجام دئیے
جس میں سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی جلوس میں ننھے بچےبھی ہاتھوں میں سبز پرچم لہرائے مرحبا یا مصطفٰی کی سرکار کی آمد مرحبا ، لجپال کی آمد مرحبا ، مدنی کی آمد مرحبا کے نعروں نے دھوم مچاتے رہے ۔
سرکاری اداروں نے جلوس میلاد کو بہترین پروٹوکول دیا جلوس کا اختتام سنگدو مسجد پہ ہوا ذمہ داران نے سرکاری اداروں کےتعاون پہ شکریہ ادا کیا میلاد اجتماع میں نعت خوانی کے بعد خصوصی بیان مولانا حسنین مدنی عطاری نے کیا۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کے شہر کمھے میں بھی جلوس و اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی ہر سال کی طرح کمھے میں بھی انتظامیہ نے بہترین تعاون اورپروٹوکول دیا جبکہ ترکی سے آئے ہوئے شامی عالم دین شیخ عبداللہ الراعی نے خصوصی بیان کیا اختتام پر مختلف شہروں سے آئے عاشقان رسول کو ضیافت دی گئی۔