کوریا میں پاکستانی آم کی دھوم. کوریا کے شہر سیئول میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ سوغات “آم” کی تشہیری تقریب منعقد کی گئی .معروف میگا اویسس میں منعقدہ پاکستانی آموں کے تشہیری پروگرام سے کوریا کے مقامی باشندے خوب لطف اندوز ہوئے.
ٹی ڈی اے پی کے زیر اہتمام ایونٹ نے کوریائی باشندوں میں بہت دلچسپی پیدا کی۔ انھوں نے پھلوں کے بادشاہ کے لذیذ ذائقے اور انمول خوشبو کو خوب سراہا دنیا بھر کے باشندوں کو اپنے ذائقے کا گرویدہ بنانے والے پاکستانی آم نے کوریا کے شہریوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا .
کوریا میں عمومی طور پر فلپائن اور تھائی لینڈ سے آم درآمد کیا جاتا ہے اس نوع کی تقریب کورین مارکیٹ میں پاکستانی آم کی مانگ میں اضافے کا باعث بنے گی اور پاکستانی تاجروں میں حوصلہ پیدا کرے گی کہ وہ پاکستان سےکوریا آم کی برآمدات کو فروغ دے