عراقی سیکرٹری دفاع کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے دوطرفہ سیکورٹی تعاون پر گفتگو

عراقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور، ابھرتے ہوئے سیکیورٹی ماحول، اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں