پاکستانی طالب علموں نے انٹر نیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

56 واں اولمپیاڈ سعودی عرب کے شہرریاض میں ہواپروفیسررضا شاہ پر،وفیسر خالد خان کا جامعہ کرا

56 واں انٹر نیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں پاکستانی طالب علموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا، 56 واں اولمپیاڈ21 تا30 جولائی(2024) سعودی عرب کے شہرریاض میں منعقد ہوا جس میں کراچی گرامر اسکول کے عبدالرافع نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ٹیم کے دیگر اراکین میں لاہور گرامر اسکول وا کینٹ کی ماہ نور راشد،پنجاب کالج برائے خواتین، جرانوالیہ روڈ فیصل آباد کی مروا اور دبئی انٹرنیشنل پبلک اسکول اینڈ کالج مانسہرہ کے سید مہر علی شاہ شامل تھے، طالبِ علموں کو ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی میں کیمسٹری کی تربیت دی گئی تھی۔

یہ بات نیشنل کیمسٹری ٹیلنٹ کانٹیسٹ کے کوارڈینیٹرز پروفیسر ڈاکٹر ایم رضا شاہ اورپروفیسر ڈاکٹر خالد ایم خان نے منگل کو بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین کے زیرِ صدارت ایک اجلاس کے دوران کہی۔ واضح رہے کہ این سی ٹی سی کے کوآرڈینیٹر اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر ایم رضا شاہ اورپروفیسر ڈاکٹر خالد ایم خان کی زیر قیادت پاکستانی طالب علموں نے ان مقابلوں میں شرکت کی تھی۔انھوں نے کہا علم کیمیاء کے مقابلوں میں پاکستانی نوجوان اسکالرز کی شرکت ا علیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوتی ہے جبکہ ان کی تربیت بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے تحقیقی ادارے ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری میں کی گئی۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے کامیاب طالبِ علموں کو اور اُن کے رہنماوں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ دوسری جانب شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمن نے بھی اس کامیابی پر طالبِ علموں اور اُن کے رہنماوں کو مبارکباد دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں