راجہ بازار راولپنڈی ایف آئی اے نے اربوں روپے کی متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی واگزار کروا لی

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی راولپنڈی میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی اربوں مالیت کی کمرشل پراپرٹی وگزار کروا لی گئی

سپریم کورٹ کی طرف سے از خود نوٹس کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جمعہ کے روز کاروائی کی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وگزار کرائی گئی پراپرٹی کی مالیت 1 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد ہے۔مذکورہ پراپرٹیز راولپنڈی کے علاقے راجہ بازار میں واقع تھیں۔

واگزار کردہ 10 مرلے سے زائد پراپرٹی 15 دکانوں پر مشتمل تھی جسے وگزار کروا کر متروکہ وقف املاک حکام کے حوالے کر دیا گیا۔کاروائی میں ضلع انتظامیہ، متروکہ وقف املاک اور مقامی پولیس سے بھی معاونت لی گئی۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی قابض شدہ پراپرٹی کو وگزار کروانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں