سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا بارانی زرعی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب

سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے نوجوانوں کا بنیادی مقصد تعلیم کا حصول اور ملکی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنا ہونا چاہئے پاکستان اپنی منفرد تاریخ رکھتا ہے اور اس کی موجودہ صورتحال کے ہم خود زمہ دار ہیں اور نوجوانوں کوعلامہ اقبال کی شاعری اور مفکری سے راہنمائی حاصل کرنی چاہئے ان خیالات کا اظہارانھوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں پاکستان کو درپیش مسائل اور مستقبل کے عنوان پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا .

جس کا انعقاد یونیورسٹی کے شعبہ نظامت طلباء امور نے کیا تھا اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم، ڈین، ڈاریکٹرز، پرنسپل افسران، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مزید بات چیت کرتے ہوئے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اپنے دور حکومت ایف بی آر میں ریفارمز لانے کی کوشش کی انھوں نے کہا کہ حال ہی میں ان پر گندم چوری کا الزام لگایا گیا.

اور میں آفر کرتا ہوں کہ گندم اسکینڈل کی تحقیقات کیوں نہیں کرائی جاتی پانچ لاکھ ٹن کنولا آئل امپورٹ کیا جاتا ہے اگر ملک میں بیج اور آئل میسر ہوں تو کوئی بیروں ملک سے کیوں منگوائے جاتے ہیں انھوں نے طلباء سے کہا کہ پاکستان کا مستقبل آپ کے ہاتھوں میں ہے اوراس کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اس سے قبل یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے خطبہ استقبالیہ دیا اور کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے ملکی ترقی کے لئے پہلے اپنی تعلیم کو مکمل کریں آخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم نے مہمان خصوصی سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو یونیورسٹی کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں