صدرمملکت نے پرنس رحیم آغا خان کو خدمات کے اعتراف میں ’’نشانِ پاکستان‘‘ کا ایوارڈ عطا کر دیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم آغا خان کوایوارڈ پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اور فلاح میں ان کی شاندار خدمات اور کردار کے اعتراف میں دیاایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں وزراء، اراکین پارلیمنٹ، سفارت کاروں اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔

یوارڈ کمرشل بینکنگ، مائیکروفنانس، انشورنس، پائیدار سیاحت اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں قائدانہ کردار کے اعتراف میں دیا گیا.آغا خان ترقیاتی نیٹ ورک نے پاکستان میں تقریباً 5 کروڑ افراد کو مالیاتی خدمات تک رسائی بھی فراہم کی ہے

بعد ازاں ، پرنس رحیم آغا خان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیاچیئرمین حبیب بینک لمیٹڈ سلطان علی الانہ اور اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی ملاقات میں شرکت کی صدر مملکت کو پاکستانی عوام کی فلاح کیلئے مختلف شعبوں میں آغا خان نیٹ ورک کے کردار اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔

صدر مملکت نے پاکستان آنے پر پرنس رحیم آغا خان کا شکریہ ادا کیاصدر مملکت نے ملک کی تعلیمی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔صدر ِمملکت نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں آغا خان خاندان کے کردار کو سراہا
پرنس رحیم آغا خان نے نشان ِپاکستان سے نوازنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ لکھیں