گلگت-بلتستان کے عوام کو دہلیز پربنیادی سہولیات کی فراہمی ممکو بنائیں گے صدر زرداری

صدر مملکت سے گلگت-بلتستان کونسل کے اراکین کی ملاقات.صدر مملکت نے گلگت -بلتستان کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت -بلتستان میں سرمایہ کاری سے خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی.وفد نے صدر مملکت کو گلگت-بلتستان کی ترقیاتی اور مالی ضروریات بارے آگاہ کیاا.

جلاس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام, وزیر اعلیٰ گلگت -بلتستان گلبر خان ، گلگت-بلتستان کونسل کے اراکین اور اعلیٰ سرکاری افسران کی بھی شرکت کی

صدر مملکت نے کہا کہ گلگت-بلتستان کے عوام کو دہلیز پربنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت، تعلیم اور سڑکوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے گلگت میں ہوائی اڈے کو وسعت دینے ، گلگت-بلتستان کی ترقی کیلئے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ گلگت -بلتستان چین کے سنگم پر واقع ہےگلگت-بلتستان میں بے پناہ وسیع اقتصادی صلاحیت موجود ہے.

گلگت-بلتستان کی اقتصادی صلاحیت سے عوامی مفاد میں استفادہ کیا جانا چاہیے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا معاملہ مناسب فورم پر اٹھایا جائے گاصحت سہولت پروگرام کے بند ہونے سے گلگت-بلتستان کے کے لوگ ہیلتھ انشورنس کی خدمات حاصل کرنے سے قاصر ہیں صدر مملکت نے گلگت بلتستان کی عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت سہولت پروگرام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کی تجویز دی .

وفد نے گلگت-بلتستان کی ترقی ، مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیاصدر مملکت نے وفد کو گلگت-بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنے تعاون اور حمایت کا یقین دلایا

اپنا تبصرہ لکھیں