اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کےموجودہ سیشن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

اجلاس میں قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کے وہپ صاحبان اور پارلیمانی لیڈرز کی شرکت

قومی اسمبلی کے آج سے شروع ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیےکے حوالے سے معاملات طے

اجلاس میں بجٹ کے متوقع شیڈول کی حوالے سے بھی تبادلہ خیال

صدر کے خطاب پر پیش کردہ شکریے کی تحریک پر بحث 6 اور 7 جون کو جاری رکھنے پر اتفاق

متوقع شیڈول کی مطابق مالی سال 2024-25 کا بجٹ 12 جون 2024 کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

متوقع شیڈول کے مطابق اجلاس میں 13 سے 19 جون تک وقفہ کیا جائے گا

قومی اسمبلی کا اجلاس 20 جون کو وقفے کے بعد دو بارہ شروع ہو گا۔بجٹ پر عمومی بحث کے لیے 20 سے 24 جون تک کی تاریخ مختص

کٹوتی کی تحاریک پر بحث 26 اور 27 جون کو ہو گی

متوقع شیڈول کے مطابق فنانس بل پر بحث اور منظوری کے حوالے سے 28 جون کی تاریخ مختص کی گئی ہے

متوقع شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 29 جون تک جاری رہے گا

واضح رہے بجٹ کے حوالے سے تجویز کردہ شیڈول حتمی نہیں اور اس میں حالات کے مطابق ردوبدل بھی کیا جاسکتا ہے

اجلاس میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے بھی بات چیت

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ممبران قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری،سید نوید قمر، اعجاز حسین جاکھرانی ، ملک عامر ڈوگر، سید امین الحق، نور عالم خان، علی محمد خان ، خالد حسین مگسی، شاہدہ اختر علی اور سید حفیظ الدین نے شرکت کی

اپنا تبصرہ لکھیں