صدر مملکت کا کلاڈیا شین بام کے میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام

صدر مملکت پاکستان جناب آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میکسیکو کی پہلی خاتون صدر کے طور پر آپ کے تاریخی انتخاب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

یہ امر باعث فخر ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور خواتین کی خود مختاری کے لیے جدوجہد کی ۔

ہم آپ کی قیادت میں میکسیکو کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں ۔صدر مملکت نے میکسیکو کی صدر کی کامیابی اور میکسیکو کی خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا

اپنا تبصرہ لکھیں