صدر مملکت آصف علی زرداری سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے ملاقات کی،صدر مملکت نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہائی ویز بنانے کیلئے طلباء کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی بڑھانا ہوگی
ملکی تعلیمی پروگرام مضبوط بنانے ، طلباء کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے
طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے سے انکی تعلیم تک رسائی بڑھے گی، ڈیجیٹل تقسیم ختم ہوگی نوجوانوں کو ٹیکنالوجی میں مہارتوں سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی منڈیوں میں مقابلہ کر سکیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو کثیر انسانی وسائل سے نوازا ہے ،انسانی وسائل کو جدید ترین تعلیم اور ہنر فراہم کر کے ایک طاقت بنانے کی ضرورت ہے،پاکستان تعلیم یافتہ اور ہنرمند انسانی وسائل برآمد کر کے زرمبادلہ کما سکتا ہے جامعات ہنر مند پیشہ ور افراد پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں پاکستان کو ڈاکٹرز ، انجینئرز، نرسوں اور اساتذہ جیسے مزید پیشہ ور افراد پیدا کرنے پر توجہ دینا ہوگی جامعات طلباء کی کردار سازی ، تعلیمی معیار مزید بہتر بنانے پر توجہ دیں
طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے قائد اعظم یونیورسٹی کے پوزیشن ہولڈرز کو نقد صدارتی ایوارڈز دیئے جائیں قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے صدر مملکت کو یونیورسٹی کے تعلیمی پروگراموں اور دیگر انتظامی امور بارے آگاہ کیا
وائس چانسلر کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی پاکستان کی ٹاپ رینکنگ یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے ، عالمی درجہ بندی میں 315ویں نمبر پر ہے، قائد اعظم یونیورسٹی معاشرے کیلئے سود مند تحقیق پر توجہ دے رہی ہے ،ڈیجیٹلائزیشن قائد اعظم یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہےصدر مملکت نے پاکستان کے تعلیمی شعبے میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہا اور وائس چانسلر کو یونیورسٹی کے مالی مسائل کو مناسب فورم کے ذریعے حل کرانے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا