غزہ بچاو دھرنے پر حملے کے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔انجمن طلبا اسلام کے ملک بھر میں مظاہرے۔انجمن طلبا اسلام کا کہنا ہے کہ اصل ملزم کو بچانے کی لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
انجمن طلبا اسلام نے غرہ بچاو دھرنے پر حملے کے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرنے کے لیے جمعہ کے روز 50 سے زائد شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔
صدر انجمن طلبا اسلام کے مطابق لاہور، اسلام آباد, پشاور، کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد ، ملتان، چنیوٹ، گوجرانولہ ، مردان، گھوٹکی، نوابشاہ، سبی، اوکاڑہ، دیپالپور ، منڈی بہاوالدین ، جہلم، روات، گجرات ، وزیر آباد ، سیالکوٹ، پسرور، ناروال، شیخوپورہ ودیگر شہروں میں بھرپور احتجاج ہوئے۔
مظاہروں میں دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں نے شرکت کی اسلام آباد میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے راہنما مشتاق احمد نے کہا ملک میں جاری اسرائیل کے خلاف مہم میں انجمنِ طلبہ اسلام کا کردار جراتمندانہ ہے۔ان کے کارکن نے پوری قوم کا قرض اتارا ہے۔
انہوں نے کہا مطالبہ ہے کہ انجمنِ طلبہ اسلام کے کارکن رومان ساجد شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، فرضی ملزم کی گرفتاری ڈالنے کی بجائے اصل ملزم کو گرفتار کیا جائے۔
سی سی ٹی وی ویڈیوز میں موجود قاتل واضح نظر آرہا ہے مگر کبھی حادثہ، کبھی فرضی گرفتاری اور کبھی من پسند ایف آئی آر کے اندراج جس میں ملزم کی ولدیت ظاہر نہیں کی گئی .
انہوں نے کہا سبھی حقائق مسخ کرنے کی کوششیں ہیں،اصل ملزم کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ہمیں معلوم ہے کون ہے اور کس طاقتور کا بیٹا ہے۔جس وجہ سے حقیقت کو چھپایا جا رہا۔ادارے اگر اسے منظر عام پر نہیں لاتے تو ہم یہ سمجھیں گے کہ ادارے بھی اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔
مظاہرین نے کہا ایسا لگتا ہے آئی جی اسلام آباد لاشیں کھاتا ہے۔ غزہ دھرنے پر حملے میں 2 افراد کی ہلاکت پر آئی جی بے بس ہے۔اور حملہ آور کے خلاف کاروائی نہیں کر سکتا۔اس سے قبل ترنول تھانے میں پولیس کی حراست میں ایک شخص کی ہلاکت پر بھی أئی جی اسلام آباد کاروائی نہ کر سکے۔
دھرنے کے شرکا نے کہا کسی بھی ہلاکت میں مفتول کو انصاف نہ ملنے کا مطلب ہے لاش ہضم کر لی گئی۔ کہیں قتل کا ملزم پولیس والا ہے تو لاش ہضم کہیں فوجی ہی تو لاشین ہضم۔
مظاہرہ میں شریک غلام نبی نےکہا جب پولیس کسی کے قتل پر انصاف نہ کرنے کی ٹھان لے تو اپنے مطلب کے لیے قوانین بھی تلاش کر لیتی ہے۔ترنول تھانےمیں پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کا ذمہ دار مقتول تو قرار دے کر انصاف ہضم کر لیا۔
جبکہ غزہ بچاو دھرنے پر حملہ کے ملزم کو اور اس کی تفصیلات کو آئی جی اسلام آباد ایک ہفتے سے خفیہ رکھے ہوئے ہیں۔ اور آئی جی اسلام آباد ملزم کو سزا سے بچانے میں مصروف عمل ہے
سیو غزہ کیمپین کے دھرنے پر حملے کے دوران انجمن طلبہ اسلام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے کارکن رومان ساجد جام شہادت نوش کر گئے۔ انجمن طلبہ اسلام اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے جلد از جلد واقعے کی تحقیقات کروائی جائیں اور ظالمین کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔