اسلام آباد پولیس نے ایک ہفتے تک مخفی رکھنے کے بعد ڈی چوک کے مقام پر غزہ بچاو دھرنے پر حملے کے ملزم کی جزوی شناخت ظاہرکر دی۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پر غزہ بچاو دھرنے پر حملہ کرنے والے ملزم کو فوج کے حوالے کر دیا ہے۔
پولیس ترجمان نے سی این این اردو کو بتایا کہ پولیس نے موقع پر کاروائی عمل میں لائی۔ملزم اور واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو تھانے منتقل کیا تھا۔ چونکہ ملزم پاک فوج کا حاضر سروس افسر ہے اس لیے اس کو فوج لے گئی۔
سی این این اردو کے کی طرف سے واقعہ سے متعلق ایف آئی أر کی نقل طلب کرنے پر ترجمان پولیس نے بتایا وہ کوشس کرتے رہے ہیں مگر اپنے ہی ادارے سے ایف أئی آر کی نقل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے ملزم کی شناخت اور واقعہ کی دیگر تفصیلات فراہم بھی فراہم نہیں کیں۔واضح رہے کہ 19اور 20 مئی کی درمیانی رات ڈی چوک پر غزہ بچاو دھرنے پر گاڑی چڑھ دوڑی تھی۔ جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد معذور ہو گۓ تھے۔