چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں قائم ادائیگی مرکز اور بینظیرون ونڈو سینٹر کا دورہ ادائیگی مرکزمیں مستحق خواتین کیلئے فراہم کردہ انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مستحق خواتین سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ چئیر مین بی أئی ایس پی نے خواتین کہ ہدایت کی کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سرکاری نمبر 8171 سے پیغام موصول ہونے پر ہی ادائیگی مرکز پرتشریف لائیں۔
بینظیر کفالت کی سہ ماہی قسط کی کل رقم 10500/-روپے ہے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہاہے کہ کٹوتی کی صورت میں بی آئی ایس پی ہیلپ لائن نمبر 080026477 پر شکایت درج کرائیں ۔ انہوں نے مستحقین کو درپیش تمام مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔
خواتین کیساتھ کسی بھی قسم کی بدتمیزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔روبینہ خالد نے بزرگ مستحق خاتون کو کفالت کی سہ ماہی قسط کی ادائیگی.عملے کو بینکوں کے ساتھ کنیکٹیویٹی اور ڈیوائس کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی۔
روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی ون ونڈو سینٹر میں سروے رجسٹریشن ڈیسک کا دورہ بھی کیا روبینہ خالد کی مستحقین اور عام عوام کی رہنمائی کے لیے واضح تحریری ہدایات اور بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت