بلاول اور آصفہ ایرانی صدر کی تعزیت کے لیئے ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی میں ایران کے قونصل خانہ پہنچ کر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کے ناگہانی انتقال پر تعزیت کی۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری منگل کے روز ایرانی قونصل جنرل حسن نورین سے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ابراہیم رئیسی اور امیر عبداللہیان کے متحرک کردار اور گراں قدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایران میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی زندگیوں کے زیاں پر دلی طور پر صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سے متعدد مثبت ملاقاتوں میں ایک قلبی تعلق قائم ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام ایران کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں