ترجمان اسلام آباد پولیس کی طرف سے سوموار کے روز جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کے حکم پر خصوصی کورسز فی الفور ملتوی کردیے گئے ہیں ۔
اینٹی رائٹ یونٹ کی تربیت کے دوران پولیس افسر کی طبیعت خرابی کا معاملہ پر خصوصی تربیتی کورسز معطل کیۓ گۓ۔
کورسز معطل کرنے سے قبل اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کی پیشہ وارانہ تربیت معمول کے مطابق کروائی جاتی ہے۔تربیت کے دوران افسران پر سختی نہیں کی جاتی۔
موسمی اثرات کی وجہ سے زیرتربیت افسران کی پی ٹی اور پریڈ نہیں کروائی جاتی۔پولیس فورس نظم و ضبط کی پابند فورس ہے۔
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ایسی تربیت معمول کے مطابق کروائی جاتی ہے۔
تربیت کے دوران افسران کی صحت کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔یہ تربیت صرف صبح اور شام کے اوقات میں کروائی جاتی ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو زیرتربیت افسران کی صحت کا بہتر خیال رکھنے کے احکامات جاری کیئے۔