قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل تان سری عبدالرحمٰن بن ایوب کی ملاقات

ملاقات میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی ملاقات میں موجود تھے قائم مقام صدر نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد کیلئے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان اور ملائیشیا تمام بین الاقوامی فورمز پر خوشگوار تعاون کررہے ہیں پاکستان-ملائیشیا تعاون کو باہمی مفاد میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہےقائم قام صدر نے دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد میں بحری شعبوں میں تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا امید ہے کہ دونوں بحری افواج کے درمیان تربیتی اور تبادلے کے پروگراموں سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بحری تعاون کو مزید تقویت ملے گی

قائم مقام صدر نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ بحری مشقوں اور تربیتی تعاون کے باقاعدہ انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا انھوں نے”امن “مشقوں میں باقاعدہ شرکت پر رائل ملائیشین نیوی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان آسیان کا فُل ڈائیلاگ پارٹنر بننے کے لیے ملائیشیا کی جانب سے مسلسل حمایت کا منتظر ہے.

قبل ازیں، قائمقام صدر نے خصوصی تقریب کے دوران رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا کیاانھوں نے ملائیشین نیول چیف کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد دی دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون بڑھانے میں ایڈمرل کے کردار کو سراہاایڈمرل تان سری عبدالرحمن بن ایوب نے نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازنے پر قائم مقام صدر کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ لکھیں