ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تنویر الیاس کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ نمبر 267/24 درج ہے۔تنویر الیاس کو تھانہ مارگلہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد اتوار اور پیر کی رات گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ تنویر الیاس کےخلاف
سینٹورس مال کے کے سیکورٹی سٹاف نے یکم مئی کو مقدمہ درج کروایا تھا۔جس میں سردار تنویر الیاس پر عمات پر قبضے کی کوشش کا الزام لگایا گیا تھا
مدعی کے مطابق تنویر الیاس کی طرف سے مرکزی دفاتر اور اہم دستاویزات پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ایف آئی آر ڈپٹی سکیورٹی انچارج سینٹورس مال کرنل (ر ) ٹیپو سلطان کی مدعیت میں درج کی گئی۔
ایف آئی آر میں سردار تنویر الیاس، محمد علی ، انیل سلطان ، رضوان اور دیگر نامعلوم ملزمان نامزد ہیں ایف آئی آر کے مطابق سردار تنویر الیاس 20 سے 25 افراد پر مشتمل مسلح جتھے کے ہمراہ سینٹورس مال/ پاک گلف کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں تالا توڑ کر داخل ہوئے۔
مدعی کے مطابق ملزمان نے دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی گارڈز نے ناکام بنادیا۔ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ سردار تنویر الیاس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سردار یاسر الیاس اور سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
ایف آئی آر کے مطابق دفتر کی سیکورٹی پر مامور سیکورٹی اہلکار پر تشدد کیا گیا۔مدعی کے مطابق حملے کی اطلاع پاکر جب وہ اس جگہ پہنچے تو سردار تنویر الیاس نے کرنل ( ر )ٹیپو سلطان پر فائر کردیا جو مس ہو گیا۔