ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے کوئٹہ میں صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزیر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو صوبہ بلوچستان میں ریوینیو جنریشن کے معاملے بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔صوبہ بلوچستان کو مالی لحاظ سے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اورلوگوں کے لیے روز گار کے مواقع پیدا کرنے ہونگے۔
انہوں نے کہا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔سینیٹ آف پاکستان میں بلوچستان کے مسائل کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائیگا۔
سیدال خان نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرونگا۔