یورپی یونین کا تعلیمی منصوبے ایکٹو میں پاکستان کی 4 جامعات شامل

اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، اسلام آباد میں 15 سے 17 مئی تک تین روزہ گرینڈ کنسورشیم سمٹ اور اریمیس + ایکٹیو کریکولم ریویو میٹنگ کی افتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب یورپی یونین کے منصوبے ایکٹیو کا حصہ ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے یورپی یونین کی جانب سے فنڈز فراہم کرنے والا ایک اہم اقدام ہے۔

0.717 ملین یورو کی کل فنڈنگ ​​کے ساتھ، اس مشترکہ کوشش کو یورپی یونین اریسمیس + سی بی ایچ ای 2022 پروگرام کی طرف سے تعاون حاصل ہے۔

ایکٹو پروجیکٹ کنسورشیم 7 شراکت داروں پر مشتمل ہے۔ پاکستان کی 4 جامعات (HEIs)، سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو، سندھ، اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز جبکہ تین یورپی ادارے آئرلینڈ، اسپین اور رومانیہ سے شامل ہیں ۔

یہ متنوع شراکت داری پائیدار ماحولیاتی تحفظ کے لیے ٹیکنالوجی اور اختراعات سے فائدہ اٹھانے کے لیے اجتماعی عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔سمٹ میں ڈاکٹر پابلو اوٹیرو روتھ، یو ایم اے، ڈاکٹر مریم جلال نیوٹیک کی طرف سے پروجیکٹ ایکٹیو کا تعارف دیا گیا اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری کی جانب سے پراجیکٹ کی سرگرمیوں کا خلاصہ پیش کیا گیا۔

ایس ایس یو ای ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ولی الدین نے بھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے تعلیمی اور ماحولیاتی منظر نامے کے لیے اس منصوبے کی اہمیت پر زور دیا۔ ایچ ای پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے رکن مسٹر فلپ اولیور گراس نے اپنے خطاب میں اس منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ایس ایس یو ای ٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے ورک پیکج 4 پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے صلاحیت سازی کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔

اپنا تبصرہ لکھیں