استحکام پاکستان پارٹی کے راہنماء عون چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں جب بھی بہتری اوراستحکام آنے لگتا ہے بحران پیدا کر دیا جاتا ہے۔وائٹ ہاؤس میں ترجمان کی پریس کانفرنس میں پلانٹڈ صحافی بیٹھا کر سوال اٹھائے جاتے ہیں،کیا یہ ملک کے ساتھ غداری نہیں۔
سیاست دان اپنا احتساب کروا رہے ہیں،اقامہ پر منتخب وزیراعظم ،دوہری شہریت اور جعلی ڈگریوں پرمنتخب لوگوں کو گھر بھیجا گیا ججز کیسے دوہری شہریت رکھ سکتے ہیں،ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا، سوچنا ہو گا کونسی کالی بھیڑیں اس تکرار سے اپنا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔
بدھ کے روڑ پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی پی پی راہنماء عون چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ایسا تاثرپیدا کیا جارہا ہے کہ اس ملک میں نا انصافی ہے کیا ان لوگوں کو نوٹس کئے جائیں گئے جو روزانہ پگڑیاں اچھالتےہیں۔ ماتحت عدلیہ کو بھی مطمئن کرنا ہوگا،سب کے اثاثے ڈیکلیئر ہونے چاہئیں،یہ کون لوگ ہیں جو اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں،
آئے روز اداروں کا میڈیا ٹرائل ہوتا ہے،ایسے تمام عناصر کا نوٹس لیا جائے جو کمپین چلاتے ہیں،سیاست دان اپنا احتساب کروا رہے ہیں۔کیا دہری شہریت کا قانون صرف سیاستدانوں کیلئے ہے،سب کو ایک قانون سے گزارنا ہوگا،ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا،اس ملک کو عدل و انصاف کی ضرورت ہےجس دن اس ملک میں دل و انصاف آگیا اس دن اس ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکے گا۔