میرے بیٹے محمد شفیع نے مجھ پر تشدد کیا اورجان سے مارنا چاہتا ہے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے منگل کے روز ملزم بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اپر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی ہد ایات پر تھانہ کھنہ پولیس نے کاروائی کی ،کھنہ پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم محمد شفیع کو گرفتار کیا۔
،ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔والدہ جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔