گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے، گورنر سندھ نے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت حج پر جانے والے عازمین حج کو مدینہ روانگی کی تقریب میں شرکت کی۔ گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس سال حج کی تیاری اور عازمین حج کے لیے سعودی عرب میں سہولیات کی فراہمی کو کم سے کم اخراجات میں یقینی بنایاہے.
اس پر حکومت اورخاص طور پر وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کی کوششیں لائق ستائش ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عازمین حج کو حج کے دوران سہولت اور آسانی کی غرض سے اس سال لازمی حج تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، معاونین حج کی خصوصی تربیت کا انتظام بھی کیا گیا ہے، میں پر امید ہوں کہ تربیتی پروگرامات کا انعقاد عازمین حج کو کم سے کم مشکلات کے ساتھ حج کرنے میں معاون ثابت ہو گا.
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے حج کو آسان اور اس کے دوران پیش آنی والی مشکلات کو ہر ممکن حد تک کم کرنے کے لیے حج کے تمام انتظامات کو ڈیجیٹل بنا کر “پاک حج ایپ” کا اجراءکیا گیا ہے، انشاءاللہ اس اقدام سے عازمین حج کو حج کے تمام مراحل سے متعلق آگاہی اور تربیتی مواد ان کے موبائل فون پر دستیاب ہوں گی۔
نیز عازمین حج کسی بھی پریشانی کی صورت میں اسی ایپ کے ذریعے اپنی شکایات کا اندراج کروا کر اس کا ازالہ کروا سکیں گے،ا نہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کی سہولت اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر گذشتہ برسوں میں موجود تھی، الحمد للہ اس سال کراچی سے بھی اس کا آغاز کر دیا گیا ہے ، کراچی سے اس سال 35500 عازمین حج اس سہولت سے مستفید ہوں گے، اس سہولت کے تحت عازمین حج پاکستان میں ہی ایئر پورٹ سے تمام ضروری کلیئرنس کے بعد سعودی عرب میں اپنے اپنے ہوٹل میں سامان وصول کر پائیں گے۔
میں وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین، سیکرٹری مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی اور تمام عملے کو حج کے بہتریں انتظامات پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ گورنر سندھ نے عازمین حج کو تحائف دئےے اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے افتتاح کے بعد ائیر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج روڈ ٹو مکہ کا افتتاح کیا۔
گورنر سندھ نے تمام عازمینِ حج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب کراچی ائیر پورٹ پر ہی امیگریشن کرانے کی سہولت موجود ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے اپنے دیرینہ تعلقات پر پورے پاکستان کو یہ سہولت دی ہے، بزرگوں کو امیگریشن کاو ¿نٹر پر بھی نہیں جانا پڑے گا، سعودی امیگریشن حکام کی جانب سے یہ سہولت میسر ہوگی، اس حوالے سے میں سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ صوفیاءکی دھرتی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراو ¿ن پرسن جب اسلام آباد آئیں تو ان کو کراچی آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو سب سے بڑا عمل معافی کا پسند ہے، مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، کیونکہ معافی مانگنے کے عمل کو پسند کیا گیا ہے، معافی نہ مانگنا شیطان کا کام ہے، یہ مسلمانوں کا کام نہیں ہے۔