صدر مملکت سے بوسنیا اور ہرزیگووینا کے سفیر کی ملاقات

صدر مملکت نے بوسنیا اور ہرزیگووینا کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کے تجارتی اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہےبینک کھولنے، مقامی کرنسیوں میں تجارت اور بارٹر تجارت کو فروغ دیا جاسکتا ہے پاکستان کے بوسنیا اور ہرزیگوینا کے ساتھ تعلقات تقریباً تین دہائیوں پر محیط ، تاریخی اور دوستانہ روابط پر مبنی ہیں دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے کیلئے دو طرفہ روابط اور بات چیت جاری رکھنی چاہیے
دوسری جانب سفیر کا کہنا تھا کہ بوسنیا اور ہرزیگووینا پاکستان کے ساتھ معیشت، سلامتی اور ثقافت کے شعبوں میں گہرے تعلقات کا خواہاں ہے خوراک، سیاحت اور ٹیکسٹائل سمیت بوسنیا اور ہرزیگووینا کے مختلف شعبوں میں پاکستانی کاروباری اداروں کیلئے اقتصادی تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے انھوں نے 1990 کی دہائی کی جنگ کے دوران بوسنیا اور ہرزیگووینا کی حمایت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سریبرینیکا پر بوسنیا اور ہرزیگوینا کی قرارداد کےلئے پاکستان کی حمایت کی بھی درخواست کی

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان بوسنیا کی درخواست کا احسن طریقے سے جائزہ لے گاپاکستان 1995 کے سانحہ سریبرینیکا کے متاثرین کے ساتھ اظہار ِیکجہتی کرتا ہے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئے سفیر نے صدر مملکت کو بوسنیا اور ہرزیگوینا کے دورے کی دعوت بھی دی

اپنا تبصرہ لکھیں