سندھ اسمبلی نے سانحہ نو مئی کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

جمعرات کے روز سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ روایتی کاروائی کے بعد پیپلز پارٹی کی سعدیہ جاوید نے نو مئی کے واقعات کی مذمتی قرارداد پیش کی۔

قراداد میں کہا گیا کہ نو مئی کا واقعہ پاکستان کی سالمیت اور معیشیت کے خلاف گہری سازش تھی واقعے میں ملوث کرداروں اور ان کے سہولت کاروں کو سزا دی جائے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے قرارداد کی حمایت کی گئی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نعرے بازی کرتے رہے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، قائد حزب اختلاف علی خورشیدی ، فریال تالپور، سردار شاہ، ضیاء لنجار، سعید غنی اور عبدالوسیم سمیت متعدد ارکان نے قرارداد پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ نو مئی کے مجرموں میں کوئی ابہام نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ نو مئی کے کرداروں کو قرار واقعی سزا دی جائے ایم کیو ایم قرارداد کی حمایت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں