یو این ڈی پی اور یو ایس ایڈ خیبر پختون خواہ میں 2300 نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز کی تربیت دے رہے ہیں

یو این ڈی پی اور یو ایس ایڈ خیبر پختون خواہ میں 2300 نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز کی تربیت دے رہے ہیں۔ڈیجیٹل سکلز پروگرام کی افتتاحی تقریب جمعہ کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں خیبر یو این ڈی پی پختونخواہ حکومت، یوایس ایڈ، اور ای سی آئی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔یہ پروگرام یوایس ایڈ کے مالی تعاون ، یواین ڈی پی اور ای سی آئی کے باہمی اشتراک سے شروع کیا گیاہے۔

جس کا بنیادی مقصد خیبر پختونخواہ کے سات منتخب اضلاع خیبر ، چارسدہ، نوشہرہ ،ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک ، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے 2300نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز تربیت فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا تربیتی پروگرام میں 50 فیصد نشستیں خواتین کے لیے مختص ہوں گیں۔

اس پروگرام میں جدید دور سے ہم آہنگ 6 مختصر دورانیے اور تین طویل دورانیے کے تربیتی کورسز کا شامل ہیں۔جو نا صرف نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں