وزیراعظم نے‏سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیئے” پیکا ایکٹ 2016 “میں ترمیم کی منظوری دیدی

اسلام آباد: مجوزہ پیکاایکٹ 2024کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری بھی دیدی گئی
نیا تجویز شدہ پیکا بل 2024 کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا
پیکا قانون ترمیمی بل کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا
کابینہ کی قانونی اصلاحات کمیٹی نے مجوزہ ترمیمی بل اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی تجویز دی تھی
مجوزہ پیکا ترمیمی بل 2024 اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کی انچارج وزارت آئی ٹی ہوگی
اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق سے متعلق معاملات پر حکومت کو مشاورت دے گی
ڈیجیٹل اتھارٹی انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال اور ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنا ئے گی
اتھارٹی مثبت ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو فروغ دینے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیساتھ تعاون میں سہولت فراہم کرے گی
مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی آن لائن مواد کو ریگولیٹ کرے گی
اتھارٹی سوشل میڈیا پر قانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی
ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی نئے پیکا قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے گی
ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی ملوث افراد اورگواہوں کو طلب کر سکے گی
ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق کے قوانین کو نافذ کرنے کیلئے قواعد بھی بنا سکے گی
بنیادی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ایک محفوظ اور قابل اعتماد ڈیجیٹل ماحول بنائے گا
پچھلے ہفتے وزارت آئی ٹی نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی بنانےسے متعلق ایس ار او جاری کیا تھا

اپنا تبصرہ لکھیں