بلوچ سٹوڈنٹس کو نسل اسلام آبادکے اکرام بلوچ، ظہیر بلوچ اسحاق بلوچ و دیگر نے بدھ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبری گمشدگیاں بلوچ قوم کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
وفاق اور پنجاب میں زیر تعلیم بلوچ طلباء کی پروفائلنگ کی جاتی ہے۔جسکی وجہ سے بلوچ طلباء ذہنی و نفسیاتی کشمکش کا شکار ہو چکے ہیں اور اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ نہیں دے پا رہے ہیں۔
بلوچ طلبا نے کہا کہ یہ سب کچھ باقاعدہ منصوبہ بندی کے مطابق ہو رہا ہے جسکا مقصد بلوچ طلباء کو تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم رکھنا ہے،اسی تنانظر میں بلوچ سٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام مہم شروع کی جارہی ہے۔
جس کے تحت نو مئی کو اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں پمفلٹ تقسیم کئے جائینگے جبکہ 12 مئی بروز جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پراسپس کا انعقاد کیا جائیگا، اور11 مئی بروز ہفتہ نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔