پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں توہین رسالت کے قوانین اور ہماری سماجی ذمہ داریوں کے عنوان پر سیمینار

پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم وائس چانسلر پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے کہا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے توہین رسالت کے قوانین اور ان کی سماجی ذمہ داریوں کے بارے میں نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور نوجوانوں کو نئی ٹیکنالوجی کے مثبت اور منفی دونوں پہلوؤں سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونیورسٹی میں توہین رسالت کے قوانین اور ہماری سماجی ذمہ داریوں کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے کیا سیمینار کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے کیا تھا جس کا مقصد نوجوانوں میں توہین رسالت کے قوانین اور ان کی سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا وائس چانسلر نے اسلامی اقدار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی مسلمانوں کے لیے ایک رول ماڈل ہے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دیتے ہوئے مذہبی حساسیت کے تحفظ کے لیے اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا سیمینار سے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر تنویر قاسم، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر آفتاب احمد اور بارانی زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف نے بھی شرکاء سے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے معاشرے پر پڑنے والے نقصان دہ اثرات کی وضاحت کی جو کہ انتہائی تشویش کا باعث بن رہے ہیں اور کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات میں مضبوط ریاستی شمولیت اور بیداری کی اشد ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں