کراچی – امیرجماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے دورہ ترکی کے موقع پر رفع پارٹی کے مرکزی رہنما مصطفی د وگان سے ملاقات کی۔ رفع پارٹی کے مرکزی دفتر میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ترکی ، پاکستان کے تعلقات عالم اسلام اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر مرکزی رہنما محمودالتیار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک ترکی و پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق ہے تجارت و معیشت سمیت ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرکے ان تعلقات کومزید مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہ اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے رفع پارٹی سمیت دیگر دینی تحریکوں کوترکی میں اسلامی تہذیب و ثقافت کو زندہ ر کھنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور ملکر جدوجہد کرنی چاہئے۔رفع پارٹی کے مرکزی رہنما مصطفیٰ دوگان نے کہا کہ رفع پارٹی اپنے منشور کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔نوجوانو وخواتین سمیت ہرشعبہ میں کام کیا جارہا ہے، انہوں نے نومنتخب امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو سلام اوراپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا