صدر مملکت کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب

صدر مملکت جناب آصف علی زرداری نے وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے بلوچستان کو خوشحال و ترقی یافتہ بنا کر استحکام پاکستان کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں گے
یہ صوبہ اپنے معدنی وسائل اور طویل ساحلی پٹی کی بدولت خاص اہمیت کا حامل ہےیہاں کی بنجر زمینوں کو موثر حکمت عملی کے ذریعے سیراب کر کے زرعی پیداوار میں اضافے کے قابل بنانے کی کوشش کریں گے ملکی ترقی اور صوبوں کو حقوق دینے کےلئے ہمارے دور میں اٹھارویں آئینی ترمیم پاس کی گئی جس سے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچادنیا تیزی کیساتھ ترقی کر رہی ہے، بلوچستان کے معدنی وسائل کو جدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہےبلوچستان میں تیل اور گیس موجود ہیں لیکن ہم نے آج تک اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار نہیں کیااب وقت ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو نکال کر ملکی معاشی ضروریات کو پورا کیا جا سکےبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کم آمدن و حق دار خاندانوں کو پیکیج دے رہے ہیں جس سے غریب خاندانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہےکوشش ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح کے پروگراموں کو مزید وسعت دی جائے

صدر کا مزید کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ میں پورے ملک خاص کر بلوچستان کی ترقی اور یہاں کے عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کر سکوں بلوچستان کی صوبائی حکومت کو سپورٹ کرینگے کہ وہ یہاں کے عوام کیلئے ترقی کے مواقع پیدا کر سکیں یہاں مسائل سیاسی گفت وشنید کے ذریعے حل ہونے چاہیے

صدر مملکت کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب“ ایک

اپنا تبصرہ لکھیں