ٹی 20 ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان پاکستان کے 3 امپائرز شامل ہیں

آئی سی سی نے یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ کے لیے 20 امپائرز اور 6 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کیا ہے۔آفیشلز میں پاکستان کے 3 امپائرز شامل ہیں، احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض میچز سپر وائز کریں گے۔

پاکستان کے احسن رضا اور آصف یعقوب ایونٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے میچ آفیشلز میں امپائرز کرس براؤن، کمار دھرماسینا، کرس گفانی، مائیکل گف، ایڈریئن ہولڈسٹاک شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا کے 3 اور ویسٹ انڈیز کے 6 مقامات پر کھیلا جائے گا، امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔

آئی سی سی نے یوسین بولٹ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا سفیر مقرر کردیا۔ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی، اب تک متعدد ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرلیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے
امپائرز کے لیے کرس براؤن، کمار دھرماسینا، کرس گفانی، مائیکل گف، ایڈریئن ہولڈسٹاک، رچرڈ ایلنگ ورتھ، اللہوڈین پالیکر، رچرڈ کیٹلبرو، جےرامن مداناگوپال، نتن مینن، سیم نوگاسکی، احسن رضا، راشد ریاض، پال ریفل، لانگ ریفل، لانگٹن روڈنی ٹکر، ایلکس وارف، جوئل ولسن اور آصف یعقوب کا تقرر کیا گیا ہے۔

جبکہ عالمی ایونٹ کے لیے میچ ریفریز میں
ڈیوڈ بون، جیف کرو، رنجن مدوگالے، اینڈریو پائکرافٹ، رچی رچرڈسن اور جواگال سری ناتھ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں