ٹی 20 ورلڈ کپ کے میزبان ملک امریکہ نے ٹورنامنٹ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میزبان ملک امریکہ نے ٹورنامنٹ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا

امریکی سکواڈ میں کورورے اینڈرسن بھی شامل ہیں۔جو کہ 2015 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حصہ تھے، امریکی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کی قیادت موننک پٹیل کریں گے۔

امریکی سکواڈ میں ایرون جونز، آندریاس گوز، علی خان، ہرمیت سنگھ، ملند کمار، جیسی سنگھ، نسراگ پٹیل، نتیش کمار اور نوشتش کینجگے شامل ہیں۔

سوربھ نیتھرالوکار، شیڈلے وین شالووک، شایان جہانگیر اور اسٹیون ٹیلر بھی امریکی ٹیم کا حصہ ہیں

2 جون 2024 کو ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بھی میزبان امریکہ اور کینیڈاکے مابین کھیلا جائے گا۔امریکہ کی ٹیم پہلی مرتبہ کرکٹ کے عالمی کپ ٹورنامنٹ تک رسائی حاصل کر سکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں