پہلی انٹرڈیپارٹمنٹ ٹینس ٹرافی افتتاحی روز آرمی اور واپڈا نے کامیابی سمیٹ لی

اسلام آباد میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی انٹر ڈیپارٹمٹ ٹینس ٹرافی کے افتتاحی روز واپڈا اور آرمی نے بالترتیب نیوی اور سوئی ناردرن کے خلاف اپنے میچ آسانی سے جیت لیئے۔ان کامیابیوں سے پوائنٹس ٹیبل پر برتری حاصل کر لی۔

جمعہ کے روز کھلیے گئے مقابلوں میں واپڈا کے محمد عابد نے اپنے حریف نیوی کے فیضان فیاض خان کو یک طرفہ مقابلے میں باآسانی 6-0 6-0 سے شکست دی۔ دوسرے سنگل میں واپڈا کےعقیل خان نے جیت کا سلسلہ شروع کیا اور اپنے حریف نیوی کے اسد زمان کو اسٹریٹ سیٹ میچ میں 6-2 6-1 سے زیر کیا۔

پہلے سنگلز میں اے آر ایم وائی کے عبدللہ عدنان نے اپنا افتتاحی میچ میں سوئی نادرن کے احمد بابر وائی کے خلاف سیٹ میں 6-2 6-1 سے جیت لیا۔ دوسرے سنگل میں اے آڑ ایم کے مزمل مرتضیٰ نے ثاقب حیات کو آؤٹ کلاس کر کے میچ صرف 37 منٹ میں 6-0 6-1 سے جیت لیا۔

مزمل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے سیٹ میں 5 اور دوسرے سیٹ میں 9 ایسز لگائے اور اپنے طاقتور سرو کے سامنے اپنے حریف کو سنبھلنے نہیں دیا۔ اس میچ کی امپائرنگ آئی ٹی ایف وائٹ بیج امپائر حسنین محمود نے کی۔

صدر پی ٹی ایف نے جیتنے والی ٹیم کے ارکان کو بھی مبارکباد دی اور مستقبل کے میچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ قبل ازیں سہ پہر ظہور احمد ایڈل سیکرٹری آئی پی سی اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پہلی پی ٹی ایف انٹر ڈپارٹمنٹ ٹینس ٹرافی کا افتتاح کیا۔

انہوں نے آرمی، ایئر فورس، نیوی، واپڈا اور سوئی ناردرن کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل (ریٹائرڈ) نے بھی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمان خصوصی ظہور احمد نے پی ٹی ایف انتظامیہ کو ٹینس کے بنیادی ڈھانچے اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا اس طرح کا ایونٹ کھلاڑیوں کے لیے بہترین اور محکموں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے اور تمام شرکاء کو ان کی مستقبل کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔ افتتاحی کلمات میں، کرنل ضیاء الدین طفیل سیکرٹری پی ٹی ایف نے افتتاحی تقریب میں صدر پی ٹی ایف کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔
انہوں نے اس ٹورنامنٹ پر روشنی ڈالی جس میں آرمی، ایئر فورس، نیوی، ایس این جی پی ایل اور واپڈا کی 5مردوں کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اور ملک کے بہترین محکموں کی جانب سے زبردست ٹرن آؤٹ کو سراہا۔

انہوں نے کہا پی ٹی ایف نے پہلی مرتبہ ڈپارٹمنٹل ٹینس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے جس کا مقصد پاکستان کے سرکردہ کھلاڑیوں کو زیادہ مسابقتی ٹینس کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان ٹینس فیڈریشن پہلی انٹر ڈپارٹمنٹ ٹینس ٹرافی 2024 کا انعقاد جمعہ کے روز سے ہوگیا جو 7 مئی تک پی ٹی ایف 2024 کمپلیکس میں جاری رہے گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں